Salma Jilani (Pakistan/New Zealand) is originally from Karachi, Pakistan, where she worked as a lecturer for eight years at Government Commerce College, Karachi. In 2001, she moved to New Zealand with her family and completed an M. Business degree from Auckland University. She has taught at various international tertiary institutions on an intermittent basis. Her short stories have been published in renowned literary magazines in Pakistan and abroad, and she also writes children’s stories. In addition, she has translated several contemporary poets from around the world into Urdu and vice versa. Her recently published book, "Beyrang Pewand," consists of seventeen short stories along with a selection of very short stories.
English
Subhuman
I am an interplanetary tourist. All the planets I've seen so far have been monochromatic.
It is nice to see this greenish blue planet shining across the space – colours always been fascinated me; without any hesitation I have decided to just go there and see all the colours myself.
My colleagues forbade me to do that, be aware, this is not what it looks like - but I quickly put on my oxygen cloak which has the adaptability of the surroundings. I instantly learn languages and the way of living.
The cloak fits my invisible body so well that I exactly look like a human now - I admired the colour of my skin and my eyes so much that I could see all the things without special glasses – now, I was ready to land - as the earth approaching, I started to feel strangely – what is that? I touched my cloak which was now skinned. I get instant response to every question by touching my forehead.
This time the answer I got; these are human emotions whenever they experience something good, they feel happiness.
Suddenly, a little creature crossed my path- what is it?
This is a kitten.
Some human children were chasing and throwing stones at it.
This seems barbaric, I got to know the nature of this act by clicking human history.
This is how they get happiness from.
But the kitten was not happy, a stone hit it and she fell to the ground.
Now I realised.
This is not a good place to stay.
I picked up the kitten and gently radiated from my invisible medical pack, so that it was healed.
I was about to start my defence system, someone attacked me from behind.
They were two skinny khaki-eyed humans, trying to takeover me with something sharp in their hands.
I felt an immense amount of pricking pain, without asking my skin’s cloak, I knew this was not a good move.
They were making loud noises, “A woman from an enemy’s tribe, let us celebrate tonight. It will be a lot of fun”.
I touched my cloak and managed to escape in a flash, now I was in another place of the Earth.
My broken senses calmed down quickly, when found myself surrounded by bright coloured tall buildings.
The humans were serenely walking there and giggling with each other.
I noticed their skin was silvery shinny and their eyes were blueish green just like the water flowing around them.
They were jumping and swimming like some water creature.
My security system alerted me to the danger, but I did not pay attention, a pleasant feeling surrounded me, I was moving joyfully.
They all started staring at me.
Why?
I look like them.
I just wanted to hangout here. I liked the red flowers in the tall green trees.
Again, had a strange feeling, I was in panic mode. I verified through the
mirror inside, there was no difference between those humans and myself.
But quite different answer came from the cloak.
Because the place where you have visited first, left some marks instilled in you.
But this is the same planet, according to my research, all humans belong to the same race, their upper skin looks different to each other, yet they are same from within.
Difference exists among them my cloak replied.
There is something in their minds, you may not understand.
You are bright just like them, but they will not like you, because that mark has been embedded on your forehead, which is visible only to them; a subhuman forever.
Translated from Urdu by the writer
Urdu
سوشیو سائنس فکشن : سب ہیومن
تحریر: سلمی جیلانی
آسٹریلیا
میں ایک بین السیارہ سیاح ہوں ۔
اب تک جتنے بھی سیارے دیکھے ، وہ سب بھورے اور سرمئی تھے ، یہ ہرا اور نیلا سیارہ دور خلا کے پار چمکتا ہوا بہت اچھا لگا ۔ میں نے فیصلہ کیا بس وہاں جانا ہے ۔ میرے ساتھیوں نے منع بھی کیا کہ پہلے اس کے بارے میں اچھی طرح جان لو ، یہ جیسا دکھائی دیتا ہے ویسا نہیں ہے ، مگر میں نے جلدی سے اپنا آکسیجن لبادہ اوڑھ لیا اور اس سیارے پر جانے کے لیے تیار ہو گئی۔
اس لبادے میں یہ خاصیت ہے کہ مجھے وہاں کے لوگوں کی طرح بنادیتا ہے۔ کوئی پہچان نہیں سکتا کہ میں کوئی ایلین ہوں یہی نہیں مجھے وہاں کی زبان اور رہنے سہنے کے طریقے بھی معلوم ہو جاتے ہیں ۔ لبادہ میرے غیر مرئی جسم پر اس طرح فٹ ہو گیا کہ اب میں بالکل انسان نظر آرہی تھی ۔ مجھے اپنی جلد کا رنگ اور آنکھیں بہت اچھی لگیں ان کی مدد سے اب میں بغیر گلاس کے بھی دیکھ سکتی تھی ۔ جوں جوں زمین قریب آتی جا رہی تھی مجھے عجیب سی خوشی ہو رہی تھی ۔ اب میں زمین پر پاوں رکھنے کے لئے بالکل تیار تھی ۔
یہ کیا ہے ؟ میں نے اپنے لبادے کو چھوا جو اب جلد بن چکا تھا ۔دراصل مجھے اپنے ہر سوال کا جواب اپنے لبادے کو چھو کر ملتا ہے ۔ جواب آیا یہ انسانوں کے جذبات ہیں جب کچھ اچھا دیکھتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں۔
"اچھا "۔
میں نے ایک چھوٹی سی غیر انسانی مخلوق کو بھاگتے دیکھا
یہ کیا ہے ؟
یہ بلی کا بچہ ہے ۔
اس کے پیچھے کچھ انسانی بچے بھاگ رہے تھے۔ان کے ہاتھوں میں پتھر تھے جو وہ اس بچے کو مار رہے تھے اور ہنس رہے تھے ۔
مجھے اچھا نہیں لگا۔
میں نے پھر سوال کیا ۔
وہ ایسا کیوں کررہے ہیں؟
کیا یہ اس طرح خوش ہوتے ہیں۔
لیکن بلی کا بچہ تو خوش نہیں۔ایک پتھر اسے لگا اوروہ زمین پر گر گیا ۔
اب میری سمجھ میں آگیا تھا یہ کوئی اچھی جگہ نہیں۔
میں نے بلی کے بچے کو اٹھا لیا اور میرے لبادے سے غیر محسوس طریقے سے ایسی شعاعیں نکلیں جس سے وہ آن کی آن میں بالکل ٹھیک ہو گیا ۔
میں نے خود کلامی کی مجھے یہاں سے چلے جانا چاہیے ۔
ابھی اپنے لباس کو چھونے ہی والی تھی کہ کسی نے پیچھے سے مجھ پر وار کیا ۔ یہ دو خاکی رنگ کے ستواں جسم والے
انسان تھے ۔ ان کے ہاتھ میں تیز دھار چیز تھی جو مجھے تکلیف پہنچا رہی تھی ۔ اب بغیر لبادے کو چھوئے بھی مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ یہ اچھی حرکت نہیں تھی ۔ وہ ہنس رہے تھے اور کہہ رہے تھے " دشمن قبیلے کی عورت آج رات جشن منائیں گے اس کے ساتھ بہت مزہ آئے گا " انھوں نے مجھے دبوچنے کی کوشش کی لیکن آنے والے خطرے کو محسوس کرنے والا خودکار نظام حرکت میں آگیا تھا ۔ میں نے پھر اپنے جسم کو چھوا ۔ اب میں ایک دوسرے علاقے میں تھی ۔ میرے منتشر حواس پرسکون ہو چکے تھے۔
یہاں بہت ہی خوب صورت عمارتیں تھیں ان کے ساتھ بہنے والا پانی مجھے بہت پسند آیا۔ یہاں سفید رنگ کے انسان گھوم پھر رہے تھے جن کی آنکھوں کا رنگ نیلا تھا ۔ ان میں سے کچھ پانی میں مچھلیوں کی طرح تیر رہے تھے ۔
میرا حفاظتی نظام پھر خطرے کی غیر محسوس گھنٹی بجانے لگا ۔
سب کچھ تو بہت اچھا ہے میں نے پھر خود کلامی کی اور الارم کو نظر انداز کر دیا۔
یہ سب مجھے گھور گھور کر کیوں دیکھ رہے ہیں۔ میں ٹھٹھک کر رک گئی ۔
میں نے خود سے سوال کیا ۔ میں بالکل ان کی طرح ہی دکھائی دے رہی ہوں پھر بھی یہ مجھے اپنے درمیان دیکھنا پسند نہیں کر رہے ۔ یہ مجھے اپنے جیسا نہیں سمجھ رہے ۔
آخر کیوں؟
میرے اندر ایک ہلچل سی ہونے لگی تھی۔
میں تو یہاں گھومنا پھرنا چاہتی ہوں سبز رنگ کے لمبے درختوں میں کھلے لال پھول مجھے اپنی طرف کھینچ رہے تھے۔
مگر یہ ہلچل مجھے بے چین کر رہی تھی ۔میں نے گھبرا کر اپنا اندرونی آئینہ آن کیا ، مجھے اپنے سامنے سے گزرنے والے انسان اور خود میں کوئی فرق دکھائی نہیں دیا ۔
میرے اندر سے جواب آیا " کیونکہ تم زمین پر اترتے ہوئے جہاں گئیں تھیں وہاں کے کچھ رنگ تمھارے اندر اتر گئے ۔ اب تم جہاں کہیں بھی جاو گی سب تمھیں ایسے ہی نظر انداز کریں گے یہی اس دنیا کا دستور ہے۔
" لیکن زمین تو ایک ہی ہے ۔ میں نے تحقیق کی تھی جس کے مطابق سب انسان ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی اوپری جلد کے رنگ گو مختلف ہیں لیکن اندر سے سب ایک جیسے ہیں "۔
"فرق ہے " جواب آیا ۔ " ان کے دماغ میں ایک چیز ہے جسے تم نہیں سمجھ سکتیں۔ تم کتنی ہی اچھی ہو لیکن تم انھیں اچھی نہیں لگو گی ۔ اس جگہ سے آنے کے بعد تمھارے ماتھے پر جو رنگ لگا ہے وہ صرف انھیں دکھائی دیتا ہے جس پر لکھا ہے تم سب ہیومن ہو
کیونکہ تم تیسری دنیا کی فرد ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔